اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav on Yogi Govt یوگی حکومت کی سرمایہ کاری کے دعوؤں کی قلعی کھل رہی ہے:اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت ریاست میں سرمایہ کاری کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے، لیکن اب سرمایہ کاری کو زمین پر اتارنے کے لئے افسروں کو تلاشنے پر بھی سرمایہ کار نہیں مل رہے ہیں

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو

By

Published : Jun 8, 2023, 10:27 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کے جھوٹے وعدوں کی قلعی ایک ایک کر کھلتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں گذشتہ فروری میں ہوئے گلوبل انوسٹر سمٹ میٹ میں ریاست میں 33لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کا دعوی تھا۔ اسی درمیان حکومت کے سابقہ میعاد کار میں اترپردیش میں4.50لاکھ کروڑ روپئے کے ایم او یو کا دعوی کیا گیا تھا لیکن زمین پر نہ کوئی انڈسٹری لگی نہ کسی کو روزگار ملا۔ جن نوجوانوں نے نوکریوں مانگی انہیں بی جے پی حکومت نے لاٹھیوں سے پٹوا دیا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ انوسٹر سمٹ میں پہلے تو بی جے پی حکومت کے دباؤ کچھ سرمایہ کار ہاں کہہ کر چلے گئے لیکن اب ان کا پت نہیں چل رہا ہے۔

یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت ریاست میں سرمایہ کاری کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے، لیکن اب سرمایہ کاری کو زمین پر اتارنے کے لئے افسروں کو تلاشنے پر بھی سرمایہ کار نہیں مل رہے ہیں۔ اتر پردیش کے صرف ایک ضلع غازی آباد کے اعداد و شمار نے حکومت کے سرمایہ کاری کے دعوے کی نفی کر دی ہے۔ سرمایہ کاروں کے اجلاس میں 3328 سرمایہ کاروں نے 28 محکموں کے لیے 110484.12 کروڑ روپے کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے تھے۔ لیکن ان سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد سے حکام کا رابطہ نہیں ہوپارہا ہے۔

محکمہ ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں 607 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ ان میں سے 400 ایم او یو پر دستخط کرنے والوں کا محکمہ بالکل بھی رابطہ نہیں کر پا رہا ہے۔ اسی طرح محکمہ باغبانی میں 57 ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔ محکمہ ان میں سے 26 سے رابطہ کرنے سے قاصر ہے۔ اسی طرح ایم ایس ایم ای اینیمل ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ، آئی ٹی اور الیکٹرانکس ڈیپارٹمنٹس کا بھی یہی حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی انویسٹرس سمٹ کے نام پر سوٹ میں نظر آیا اس پر بی جے پی حکومت نے انتظامیہ کے سرمایہ کاروں کے طور پر دستخط کئے۔ لیکن اب کوئی بھی سرمایہ کاری کو تیار نہیں۔ وزیر اعلیٰ کے بیانات سے اتر پردیش کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ہی اتر پردیش کے 24 کروڑ عوام کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details