اردو

urdu

ETV Bharat / state

Yogi Adityanath on Mob Lynching: بالآخر ماب لنچنگ پر یوگی آدتیہ ناتھ نے خاموشی توڑی

اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد مٹھائی تقسیم کرنے والے ایک مسلم نوجوان کو گاؤں کے ہی چند مسلم افراد نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ جس پر یوگی آدتیہ ناتھ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ وزیراعلیٰ نے ماب لنچنگ پر بیان دیا ہو لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سے پہلے کبھی بھی ماب لنچنگ کا شکار ہونے والے کے تئیں ہمدردی ظاہر نہیں کی ہے۔ Yogi Adityanath Broke the Silence on Mob Lynching

اتر پردیش میں ماب لنچنگ
اتر پردیش میں ماب لنچنگ

By

Published : Mar 28, 2022, 2:08 PM IST

Updated : Apr 6, 2022, 2:39 PM IST

ضلع کُشی نگر کے رام کولا تھانہ کے گاؤں میں بی جے پی کی جیت کا جشن منانے پر ایک نوجوان ماب لنچنگ کا شکار ہوگیا، جس پر یوگی آدتیہ ناتھ نے غم کا اظہار کیا، Yogi Adityanath Broke the Silence on Mob Lynching. حیرت کی بات یہ ہے کہ ہجومی تشدد میں ہلاک ہونے والے مسلم نوجوان کے بارے میں پہلی بار یوگی نے دُکھ جتایا ہے کیوں کہ ملزمین بھی مسلم ہیں۔ اس سے پہلے غیر مسلموں کے ہاتھوں مسلم افراد کی ماب لنچنگ پر یوگی آدتیہ ناتھ یا پھر بی جے پی کے کسی بھی لیڈر نے افسوس کا اظہار نہیں کیا تھا۔ Uttar Pradesh Mob Lynching

سرکل آفیسر سندیپ ورما

لوگوں کا کہنا ہے ملک میں درجنوں ماب لنچنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن اس پر بی جے پی یا اس کے کسی بھی لیڈر کی جانب سے آج تک افسوس کا اظہار نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ ہجومی تشدد میں مرنے والا مسلم ہوتا ہے اور مارنے والے غیر مسلم، جب کہ کُشی نگر میں ماب لنچنگ کا شکار ہونے والا نوجوان تو مسلم ہے ہی لیکن اسے مارنے والے بھی مسلم افراد بتائے جا رہے ہیں جسے بی جے پی الگ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف پولیس نے فی الحال دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بقیہ کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا جب کہ مقامی ایم ایل اے سمیت بی جے پی کارکنان کی بڑی تعداد نے اتوار کو بابر کے جلوسِ جنازے میں شرکت کی۔ معاملے میں سرکل آفیسر سندیپ ورما نے کہا کہ اب تک دو ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور دیگر کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ جب کہ مقامی افراد نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس پہلے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اس طرح کا بیان نہیں آیا اور نہ دیگر معاملات میں میڈیا نے ایسی دلچسپی دکھائی ہو جیسی بابر کی موت کے کیس میں دکھا رہی ہے۔

ماب لنچنگ کا شکار متوفی بابر کے رشتہ داروں کے مطابق بابر نے 2022 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کے لیے مہم چلائی تھی۔ اس کی وجہ سے پڑوسی ناراض ہو گئے۔ Muslim Youth Was Beaten To Death پڑوسیوں نے بابر کو بی جے پی کے لیے مہم چلانے سے منع کیا تھا اور نہ ماننے کی صورت میں اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ بابر نے اس کی شکایت رام کولہ پولیس اسٹیشن میں کی تھی۔ تاہم ملزمین کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے حوصلے بلند ہوگئے۔ اسی دوران 20 مارچ کو دکان سے واپسی پر بابر کے پڑوسی عظیم اللہ، عارف، طاہر اور پرویز مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بابر پر حملہ کر دیا۔

Last Updated : Apr 6, 2022, 2:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details