اردو

urdu

ETV Bharat / state

Yeti Narsimhanand Controversial Appeal: یتی نرسمہا نند سرسوتی نے ہر گھر ترنگا مہم کی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا

یتی نرسمہانند سرسوتی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں نرسمہانند سرسوتی کہہ رہے ہیں کہ اس وقت ترنگے کے نام پر بہت بڑی مہم چل رہی ہے۔ حکمران جماعت یہ مہم چلا رہی ہے۔ Yeti Narasimhananda Saraswati

یتی نرسمہا نند سرسوتی
یتی نرسمہا نند سرسوتی

By

Published : Aug 13, 2022, 7:29 AM IST

Updated : Aug 13, 2022, 8:46 AM IST

اپنے متنازعہ بیانوں کے لئے مشہور اور انہی بیانوں کے سبب جیل کی سزا کاٹ چکے ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے داسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسمہانند سرسوتی نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو ترنگا مہم چل رہی ہے اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔Controversial statement of Yeti Narasimhanand Saraswati

ان کے اس متنازعہ بیان کے بعد انتظامیہ نے متنازعہ ویڈیو کا نوٹس لیا ہے،یتی نرسمہانند سرسوتی Narasimhanand Saraswati کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے،اس ویڈیو میں نرسمہانند سرسوتی کہہ رہے ہیں کہ اس وقت ترنگے کے نام پر بہت بڑی مہم چل رہی ہے۔ حکمران جماعت یہ مہم چلا رہی ہے۔

یتی نرسما نند کے بیان کے مطابق ترنگے کا سب سے بڑا آرڈر بنگال کی ایک کمپنی کو دیا گیا ہے، جو صلاح الدین کی ملکیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم (ہر گھر ترنگا ابھیان) کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے گھر میں ترنگا لگانا چاہتے ہیں تو پرانا ترنگا لگائیں، لیکن صلاح الدین کو ایک پیسہ بھی نہ دیں، اور لیڈروں کو سبق سکھائیں۔

مزید پڑھیں:Azadi Ka Amrut Mahotsav: مسلم تنظیم نے 75 ہزارترنگا تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا

تاہم صلاح الدین کی کمپنی میں قومی پرچم سازی کے تعلق سے وہ کوئی ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہے۔ انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ای ٹی وی بھارت وائرل ویڈیو کے درست ہونے کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

Last Updated : Aug 13, 2022, 8:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details