غازی آباد:ڈاسنہ دیوی مندر پہنچ کر ایس ڈی ایم نے یتی نرسمہانند سے تحریری طور پر ان کا موقف لیا۔ vinay Kumar Singh visited the Dasna Devi temple درحقیقت انتظامیہ کے نوٹس میں یتی نرسمہانند نے 12 جون کو ایس ڈی ایم کورٹ میں صبح 11 بجے قرآن کے ساتھ حاضر ہونے کو کہا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ نرسمہانند کے وہاں پہنچنے سے اس معاملے کو اور زیادہ وزن مل جاتا ۔ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس کے پیش نظر ایس ڈی ایم ونے کمار سنگھ خود ڈاسنہ دیوی مندر پہنچے۔
یتی نرسمہانند نے 6 جون کو بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں کچھ غلط نہیں کہا۔ نوپور نے جو کچھ کہا، وہ قرآن اور دیگر اسلامی کتابوں میں لکھا ہے۔ جو ہم نے نہیں لکھا۔