اتر پردیش میں ضلع گوتم بدھ نگر کے ایڈیشنل ڈی ایم منیندا ناتھ اپادھیائے اور ایس ڈی ایم صدر پرسون دیویدی نے کم بخش پور، یاقوت پور اور مومنہ تھل گاؤں کی سیلابی صورت حال کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
ندی میں آبی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہنڈن میں بھی سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔مومنہ تھل گاؤں میں ایس ڈی ایم صدر نے سیلابی صورتحال سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت دی۔
یمنا ندی خطرے کے نشان سے اوپر، الرٹ جاری - الرٹ جاری
تمام سیلابی چوکیوں کو مستعد رہنے کی ہدایت اور یمنا ندی کے ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو الرٹ جاری کیا گیا
یمنا ندی
غور طلب ہے کہ ہتھنی کنڈ بیراج سے یمنا ندی میں 8 لاکھ کیوسک سے زائد پانی چھوڑا گیا ہے جس کے باعث یہاں سیلاب کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
اسی کے مدنظر ایس ڈی ایم نے سیلاب کی صورت میں محکمہ آبپاشی کی تیاریوں کا معائنہ کرکے ضروری ہدایات دیں ۔انہوں نے تمام سیلابی چوکیوں کو مکمل طور پر مستعد و متحرک رہنے اور یمنا ندی کے ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو الرٹ کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 6:20 PM IST