بارہ بنکی:ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں کچھ خواتین نے فلم کالی کو بنانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے کوتوالی میں تحریر دی ہے۔ خواتین کا مطالبہ ہے کہ فلم کالی کے ذمہ داران پر مقدمہ درج کیا جائے اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر روک لگائی جائے۔
کارپوریٹر سریتا سنگھ کی قیادت میں کوتوالی میں دی گئی تحریر میں فلم کے اداکاروں اور ڈائریکٹر لینا منیمیکلائی پر کرمنل کانسپرینسی کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ سرتا سنگھ نے کہا کہ فلم کالی میں ہنسو دیوی دیوتاؤں کو جس طرح سے دکھایا گیا ہے، اس سے ان کے مذہبی جزبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس لیے ان پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔