اترپردیش اسمبلی الیکشن 2022 Uttar Pradesh Assembly Election میں ایک انوکھا معاملہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گوتم بدھ نگر ضلع میں کام کرنے والی فلیٹ خریداروں کی تنظیم نیفووا نے دادری اسمبلی Dadri Assembly Constituency حلقہ سے الیکشن لڑنے والے تمام امیدواروں سے 100 روپے کے اسٹامپ پیپر پر وعدوں کا حلف نامہ Affidavit of Promises طلب کیا ہے۔
دادری سے کانگریس کے امیدوار دیپک بھاٹی چوٹی والا نے حلف نامہ جمع بھی کر دیا ہے۔ انتخابات میں امیدوار بڑے بڑے وعدے اور دعوے کرتے ہیں۔ الیکشن کے بعد جیت کر ایم ایل اے بننے والے رہنما پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے اور ہارنے والے امیدوار بھی غائب ہو جاتے ہیں۔ عوام کی طرف سے یہ شکایت عام ہے۔
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ایسے میں دادری اسمبلی حلقہ کے ووٹروں نے ایک خاص پہل کی ہے۔ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے رہائشی امیدواروں سے وعدوں کے حلف نامے طلب کر رہے ہیں۔ Affidavit of Promises in UP Polls