مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے تھانہ نئی منڈی علاقے کے گاؤں مصطفی آباد پچینڈا میں 33 واں کشتی کے دنگل کا انعقاد کیا گیا۔ بجنور کے بی جے پی رہنما پرنس چودھری نے اکھاڑے کا افتتاح کیا۔Wrestling Tournament Held In Muzaffarnagar In Uttar Pradesh
مظفرنگر کے دنگل میں ایران کے اودھی پہلوان نے 3 لاکھ کی کشتی جیتی اس موقع پر دنگل کے آرگنائزر ارجن پہلوان نے مہمان خصوصی پرنس چودھری کو پگڑی پہنا کر خوش آمدید کہا۔دنگل میں کئی دوسری بڑی انعامی کشتیاں بھی ہوئیں۔ دنگل کے ریفری منگرام پہلوان، یوسف پہلوان، جتیندر کوچ اور یودھیشتھرا پہلوان تھے۔اور سربراہی نکول چودھری نے کیا۔
مظفرنگر کے دنگل میں ایران کے اودھی پہلوان نے 3 لاکھ کی کشتی جیتی دنگل میں ملک اور بیرون ملک سے پہلوانوں نے حصہ لیا، دنگل کے آرگنائزر ارجن پہلوان نے بچے پہلوانوں سے لے کر نوجوان پہلوانوں کے مقابلے کرائے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے۔ انہیں انعام بھی دیا گیا۔
آج کے دنگل میں ایران کے اودھی پہلوان اور پنجاب کے بھولا پہلوان کے درمیان 3 لاکھ روپے کی کشتی ہوئی۔اس کشتی مقابلے کے لئے تماشائیوں کی نظریں اکھاڑے پر جمی رہیں۔
مزید پڑھیں:UP Minister on Arshad Madani ارشد مدنی مدارس کے طلبا اور ان کے سرپرستوں کو گمراہ کر رہے ہیں، کپل دیو اگروال
دونوں پہلوانوں کے درمیان 25 منٹ کی کشتی نے سب کو تالیاں بجانے پر مجبور کر دیا۔آخری 1:30 منٹ میں ایران کے اودھی پہلوان نے پنجاب کے گولا پہلوان کو اپنے داؤ کے بلبوتے اکھاڑے سے باہر پھینک دیا۔میدان کے ریفری یودھیسٹر پہلوان نے ایران کے اودھی پہلوان کا ہاتھ اٹھا کر فتح کا اعلان کیا۔Wrestling Tournament Held In Muzaffarnagar In Uttar Pradesh