مظفر نگر:اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفر نگر کے زیرِ اہتمام عالمی یوم اردومنایا گیا۔ مظفر نگر میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یوم اردو منایا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر اسلم جمشید پوری صدر شعبہ اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ مہمان اعزازی عاصم چودھری پی سی ایس جے اور مہمان مکرم ڈاکٹر چاندنی عباسی رہے۔ اس موقع پر تمام مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے استاد الشعراء سید التفات بقاء پرقاضوی کو اُن کی ادبی خدمات کے لیے علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازا گیا اور حاجی اوصاف احمد کو اردو اور تعلیمی خدمات کے لیے عبدالکلام آزاد اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
World Urdu Day Celebration بھوپال میں یوم اردو پر جشن کی تقریب کا انعقاد
پروگرام میں 150 طلباء وطالبات کو مومنٹو اور ٹرافکیٹ دےکر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ جنہوں نے ہائی اسکول، انٹر میڈیٹ اور ایم اے ( اردو ) سے امتیازی نمبروں سے امتحان پاس کیا۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر شمیم احسن اور نظامت کلیم تیاگی نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر اسلم جمشید پوری نے کہا کہ اہلیان مظفر نگر اور خصوصاً اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن سے وابستہ افراد مبارک باد کے مستحق ہیں جو عرصۂ دراز سے اردو کی شمع جلا رہے ہیں اور ہر سال یوم اردو منا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس تنظیم کی شاخ ہر ضلع میں ہونی چاہیے تاکہ اردو زبان زندہ رہ سکے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر شیم الحسن، اسعد فاروقی کلیم تیاگی تحسین علی، مولانا موسیٰ قاسمی، شمیم قصار، گلفام احمد، ڈاکٹر فرخ حسن، ندیم ملک، ماسٹر خلیل احمد، ماسٹر امتیاز علی، ساجد خان، ماسٹر شہزاد علی، ماسٹر رئیس الدین رانا، بدر الزماں خان، ڈاکٹر سلیم سلمانی، قاری توحید عزیز، حاجی سلامت راہی، حاجی شکیل احمد وغیرہ کا خاص تعاون رہا۔ فاروق ماڈرن جونئیر ہائی اسکول کے طلباء و طالبات نے سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ترانہ پیش کر کے تمام حاضرین کو محفوظ کیا۔ مظفر نگر کے محبان اردو میں ظفریاب خان، ماسٹر الطاف، انجینئر اسعد پاشا، عبدالحق سحر وغیرہ موجود رہے۔