اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ٹیچرز کو ٹریننگ - بچوں میں سائنس کے تئیں دلچسپی پیدا

بچوں میں سائنس کے تئیں دلچسپی پیدا کرنے اور انہیں بھارت کے سابق صدر و ملک کے ممتاز سائنسداں اے پی جے عبدالکلام جیسا سائنٹسٹ بنانے کے لئے آئندہ ماہ ہونے والی 27ویں قومی اطفال سائنس کانگریس کے مدنظر ضلع کے ٹیچرز کو ایک ورکشاپ میں ٹریننگ دی گئی۔

بارہ بنكی: ٹیچرز کو ٹریننگ

By

Published : Sep 28, 2019, 9:49 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:40 AM IST


ورکشاپ میں ٹیچرز کو بتایا گیا کہ وہ کیسے بچوں کو سائنسداں بنانے کے لئے تیار کریں۔

بارہ بنکی کے آنند وہار انٹر کالج میں ہوئی اس ورکشاپ میں ضلع سے تقریبا 100 ٹیچرز نے شرکت کی اور انہیں این سی ایس سی کے اکیڈمک کوآرڈینیٹرز نے تربیت دی۔

بارہ بنکی: ٹیچرز کو ٹریننگ

ٹیچرز کو بتایا گیا کہ وہ کس طرح سائنس کانگریس کے لیے بچوں کو تیار کریں جس سے بچوں میں سائنس کے تئیں دلچسپی پیدا ہو اور وہ نئی نئی چیزوں پر غور کرسکیں۔ اور نئی نئی اختراعات کے طرف متوجہ ہوں۔

27ویں قومی اطفال سائنس کانگریس کا موضوع 'ہریالی اور صحت مند ملک' ہے۔ اس کے لیے سائنس، تکنیک اور انوویشن ہے نیز اس کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کو ایسے موضوع پر پروجیکٹ تیار کرائے جائیں جس سے ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ نئی نئی تکنیک کے استعمال کو تلاش کیا جاسکے اور بچے مستقبل میں بڑے سائنٹسٹ بن سکیں۔

اطفال سائنس کانگریس میں ایک اسکول سے دو دو طلبا کا انتخاب ہوگا اور یہاں سے تربیت حاصل کرنے والے ٹیچرز ان بچوں سے اس موضوع پر پروجیکٹس تیار کرائیں گے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 9:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details