اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کامگار خواتین لاک ڈاؤن سے مزید پریشان - اترپردیش نیوز

ریاست اتر پردیش میں بارہ بنکی کے بنکی ٹاؤن ایریہ کی 70 فیصدی گانٹھ کامگار خواتین کا لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار چلا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے یہاں کی پسماندہ اقلیتی خواتین کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ان کے گھر کا خرچ با مشکل ہی چل پا رہا ہے، جس کی وجہ سے پورے کنبہ پریشانی میں ہے۔

working women troubled due to lockdown
کامگار خواتین لاک ڈاؤن سے مزید پریشان

By

Published : Jul 19, 2020, 9:52 PM IST

Updated : Jul 19, 2020, 11:01 PM IST

قابل غور ہو کہ شہر سے ایک دم لگا بنکی قصبے کی 70 فیصدی خواتین اسکارف کے دھاگوں میں دلکش جھالر بنانے کا کام کرتی ہیں۔ جسے علاقائی زبان میں گانٹھ اور ناٹنگ کہا جاتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بنکی میں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہوگا جہاں کی خواتین کامگار نہیں ہیں۔ کنبے کی کفالت میں وہ مردوں کے شانہ بہ شانہ رہتی ہیں اور گھر کی آمدنی میں وہ برابر کی حصہ دار ہوتی ہیں۔

زیادہ تر گھروں میں ناٹنگ کے ساتھ خواتین پرچون کی دکانیں بھی چلاتی ہیں، لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے یہ چوتھا ماہ جب سے ناٹنگ کا کام نہ کے برابر ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے انہیں مزید نقصان ہو رہا ہے، ان کا روزگار چلا گیا ہے۔

اس کی وجہ سے ان کے تمام اخراجات پورے نہیں ہو پا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ لڑکیاں جو ناٹنگ کی کمائی سے پڑھائی کرتی تھیں وہ بھی اب نہیں ہو پا رہی ہے۔

بنکی میں ناٹنگ کا کام اتنا بڑا ہے کہ یہاں عام روز میں ماہ میں 1 لاکھ سے زیادہ اسکارف میں ناٹنگ کی جاتی تھی، حالانکہ اسکارف کے بڑے کاروباری زیادہ متاثر نہیں ہیں، لیکن گانٹھ کامگار مزید پریشان ہیں۔

Last Updated : Jul 19, 2020, 11:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details