اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواتین کو بیدار کرنے کے لیے مہم - Women protect their dignity

ریاستی خواتین کمیشن کی رکن کومود شریواستو نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اعزاز کی حفاظت خود کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ خواتین تمام خواتین کو بیدار کرنے کی مہم چلا رہی ہیں تاکہ تمام خواتین خود مختار ہو کر اپنا کام خود کرنے لگیں۔

Women protect their dignity
خواتین اپنے اعزاز کی حفاظت خود کریں

By

Published : Mar 9, 2021, 2:12 PM IST

اتر پردیش کے بارہ بنکی میں دوشنبے کو ایک حکومتی پروگرام میں شرکت کرنے آئیں کومود شریواستو نے ای ٹی وی بھارت کے سوال پر گاؤں کے پردھان سے اپیل کی کہ وہ اپنا کام کسی مرد سے کروانے کے بجائے خود کریں۔

خواتین اپنے اعزاز کی حفاظت خود کریں: کومود شریواستو

انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین بیدار ہو کر اپنا اعزاز خود حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کمیشن کی جانب سے خواتین کو تمام مسائل پر بیدار کر کے انہیں خود مختار بنانے کے لئے تشہیری مہم جاری ہے۔

اس کے ذریعے بھی ایسی خواتین بیدار ہوکر اپنا کام خود کرنے کے لئے متاثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کافی حد تک اس موضوع پر خواتین بیدار ہوئیں ہیں۔ اس مہم کے ذریعہ وہ بیدار ہوں گی اور اپنا کام خود کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details