اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خواتین کی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت' - school

خواتین کی صحت اور حفظان صحت کی جانب بڑھتے ہوئے قدم

فائل فوٹو

By

Published : Jul 18, 2019, 10:34 AM IST

خواتین کی صحت اور حفظان صحت کی جانب بڑھتے ہوئے قدم سی ایس آر ریسرچ فاؤنڈیشن اور یوپی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ کی طرف سے "مشن اے اے اے " کے تحت ماڈل کنیا انٹر کالج اور سیٹھ تلارام سرسوتی ودیا مندر، جیور یوپی میں طالبات کی سہولت کیلئے سینیٹری نیپکن وینڈینگ مشین اور ساتھ ہی استعمال کی گئی سینیٹری نیپکن کو تباہ کرنے کے لئے اسنیٹر بھی لگایا گیا اور خواتین صفائی اور صحت پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

سماجی کارکن مسٹر گوپال کرشن اگروال جی نے مشین کا افتتاح کیا اور کہا کہ فی الحال دیہی ماحول میں خواتین کی صحت اور حفظان صحت پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ طالبات کے لئے سینیٹری نیپکن و ینڈنگ مشین لگانا قابل ستائش قدم ہے اس سے حیض کے دوران لڑکیوں کو گندے کپڑے کے استعمال کرنے کے مسئلے سے نجات مل جائے گی۔ جس سے اس کی صحت پر ایک اچھا اثر پڑے گا۔ پروگرام میں لگ بھگ 1753 لڑکیاں موجود تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details