اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشن ناری شکتی، خواتین کی بیداری مہم

نوئیدا میں مشن ناری شکتی کے تحت خواتین کو بیدار کرنے اور انہیں باہمت بنانے کے لیے بیداری مہم چلائی گئی۔

naari shakti
naari shakti

By

Published : Oct 18, 2020, 11:24 AM IST

اے سی پی انکیتا شرما کی قیادت میں مشن ناری شکتی کے تحت دیر رات تک نوئیڈا پولیس سیکٹر 19 کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے خواتین اور لڑکیوں کو ان کے خلاف ہونے والے جرائم اور اُن کے اختیارات کے تعلق سے بیدار کیا۔

مشن ناری شکتی

اس مشن میں خواتین کی حفاظت سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت سے متعلق مسائل کو فوری حل کرنے کا بھی عزم کیا گیا۔

عوامی مقامات پر خواتین کے ساتھ پیش آنے والے کسی بھی واقعہ، فقرے بازی یا چھیڑ چھاڑ جیسے معاملات میں 1090 پر کال کرنے پر ان ٹیموں کے ذریعہ فوری کارروائی کی جائے گی۔

اس موقع پر اے سی پی انیتا شرما نے کہا کہ کسی بھی طرح کی کوئی بھی پریشانی یا دقت ہو تو خواتین، پولس سے رابطہ کریں ان کے مسائل کا فوری حلا نکالا جائے گا۔ علاوہ ازیں سیکٹر 39 میں واقع ویمن تھانہ میں بھی اپنی شکایت درج کرا سکتی ہیں۔ یہ مشن 25 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details