اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجنور: خاتون کا بہیمانہ قتل - اترپردیش نیوز

اتر پردیش کے شہر بجنور میں زمینی تنازع کے چلتے خاتون کے سر پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر کے دن دہاڑے قتل کردیا گیا۔

خون سے آلود ملی لاش
خون سے آلود ملی لاش

By

Published : Jun 9, 2020, 6:06 PM IST

بجنور کے کوتوالی شہر کے قاضی پاڑہ علاقے میں گھر میں تنہا سومی دیوی خون میں لت پت لاش ملی۔

دیکھیں ویڈیو

دن دہاڑے ہوئی قتل کی واردات کے بعد لواحقین کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ خاتون کے شوہر کا ابھی حال ہی میں انتقال ہوا ہے، جو کہ سرکاری ملازمت کرتا تھا ۔

ہلاک ہوئی خاتون کے لواحقین کا الزام ہے کہ زمین جائیداد کے تنازع اور نوکری کے چکر میں جیٹھ اور جیٹھانی نے سومی دیوی کا قتل کیا گیا ہے۔

موقع پر پہنچی پولیس اگرچہ بہت سے پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے لیکن پولیس افسران اہل خانہ کی اس بات سے انکار نہیں کر رہے ہیں جس میں وہ قتل کی وجہ ملازمت اور جائیداد بتا رہے ہیں۔

تاہم پولیس اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم کچھ پہلوؤں سے جانچ کر رہی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details