خاتون نے مہاجر مزدوروں میں چپلیں تقسیم کیں جو اپنے آبائی مقامات تک پہنچنے کے لئے سیکڑوں کلومیٹر پیدل سفر کر رہے ہیں۔
یشوی مودی نامی اس نوجوان خاتون نے ایک بزرگ شخص سے چپلیں خرید کر کچھ مزدوروں کو دے دی جو پیدل ہی گھر لوٹ رہے تھے۔
یشوی کا کہنا ہے کہ 'پچھلے کچھ دنوں سے ، میں مہاجر مزدوروں کو اپنے گھروں کو واپس چلتے ہوئے دیکھ رہی ہوں، اور ان میں سے کچھ ننگے پاؤں چل رہے تھے، اس وقت میں نے سوچا کہ لوگ ان مہاجر مزدوروں کو پانی، کھانا، بسکٹ دے رہے ہیں ، لیکن کوئی انہیں پہننے کے لئے چپل نہیں دے رہا ہے۔ "