آگرہ: اترپردیش کے ضلع آگرہ کے اعتماد پور علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک 23سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں ایک کیب ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔Three Arrested Over Yamuna Expressway Gang Raped
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوئیڈا میں کام کرنے والی متاثرہ نے منگل کی رات تقریباً 8بجے سیکٹر 37 سے شیئرنگ کیب بک کیا۔ یمنا ایکسپرس وے کے کبیر پور چوراہے پر دوسرے مسافروں کو اتارنے کے بعد کیب ڈرائیور نے متاثرہ سے کہا کہ وہ اسے اعتماد پور چھوڑ دے گا جہاں سے اسے دوسرے گاڑی مل جائے گی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد کیب ڈرائیور نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کو بلایا۔اور ملزمین متاثرہ کو ایک قریبی کھیت میں لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔اس کے بعد انہوں نے فیروزآباد کی طرف جانے والے ٹیمپو میں اسے زبردستی بٹھا دیا۔متاثرہ نے اعتماد پور پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر کے اس حوالے سے شکایت درج کرائی۔ متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمین ایک دوسرے کو جئے ویر، تیتو اور چچا کے نام سے پکار رہے تھے۔