اردو

urdu

Sonbhadra Woman Fire Case سونبھدر میں خاتون کانسٹبل کی خود سوزی کی کوشش، حالت نازک

سونبھدر میں ایک خاتون کانسٹبل نے خود کو ہی آگ لگالی، خاتون کانسٹبل کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں وارانسی ریفر کردیا گیا ہے۔

By

Published : Mar 4, 2023, 1:03 PM IST

Published : Mar 4, 2023, 1:03 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

سونبھدر:ریاست اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے رابرٹس گنج کوتوالی علاقہ کے پولیس لائن چُرک میں تعینات ایک خاتون کانسٹیبل نے گھریلو تنازع کے سبب خود کو آگ لگا لی۔ خاتون کانسٹیبل کو جمعہ کی دیر رات ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خاتون بری طرح جھلس گئی۔ اس کی نازک حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے فوری طور پر ضلع ہسپتال سے وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کردیا۔ رابرٹس گنج کوتوال بالمکند مشرا اور ضلع افسر راہل مشرا واقعہ کے بعد دیر رات موقع پر پہنچے۔اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر اعلیٰ حکام کو دی گئی۔ بتا دیں کہ خاتون کانسٹیبل دیپا یادو رابرٹس گنج پولیس لائن میں تعینات تھی اور وہ پولیس لائن چُرک علاقے میں ہی ایک کمرہ لے کر اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کے شوہر اکھلیش یادو بھی ایک کانسٹیبل ہیں اور ان کی پوسٹنگ ضلع اناؤ میں ہے۔ خاتون کانسٹیبل کا اپنے شوہر کے ساتھ کئی سالوں سے تنازع چل رہا ہے۔ خاتون نے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ کل رات بھی اس کا اپنے شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد خاتون فوجی نے خود کو آگ لگا کر جان دینے کی کوشش کی۔

خاتون کانسٹبل بری طرح جھلس گئی۔ اس کے بعد اس کی ماں نے اسے تشویشناک حالت میں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں سے اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے وارانسی ریفر کر دیا گیا۔ خاتون کی والدہ نے بتایا کہ اس کے شوہر کے پاس خاتون کانسٹیبل کی ایک ویڈیو تھی جسے وہ وائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔ جس سے پریشان ہو کر خاتون کانسٹبل نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی کالو سنگھ نے بتایا کہ خاتون کانسٹیبل کا اپنے شوہر اکھلیش یادو کے ساتھ تنازع چل رہا تھا۔ خاتون کانسٹیبل نے ان کے خلاف طلاق کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ بعد ازاں صلح بھی ہو گئی۔ لیکن ان کے درمیان جھگڑا ختم نہیں ہو رہا تھا۔ واقعے کے بعد خاتون کانسٹیبل 40 سے 50 فیصد تک جھلس گئی ہے۔ ایسے میں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ خاتون کو وارانسی ریفر کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس مناسب کارروائی کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details