اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کیا ان آنسوؤں کو پونچھنا جرم ہے'

پرینکا نے کہا کہ کانگریس اپنی طرف سے متاثرین کی مدد کرےگی۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو دس۔دس لاکھ روپئے دئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کی بھی ہر ممکن تعاون کی جائےگی۔

By

Published : Jul 20, 2019, 11:43 PM IST

پرینکا گاندھی:'کیا ان آنسوؤں کو پوچھنا جرم ہے'

ریا ست اترپردیش کے ضلع سونبھدر میں زمینی تنازعہ میں ہوئے قتل معاملے میں پرینکا گاندھی واڈرا کومہلوکین کے اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ مہلوکین کے اہل خانہ سے ملنے کی ضد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سونبھدر قتل عام کے متاثرہ کنبوں کے خواتین کو چنار گیسٹ ہاوس لاکر پرینکا سے ملاقات کرائی۔
ملاقات کے دوران پرینکا نے اس حادثے کے متعلق کافی تفصیل سے معلومات حاصل کی ۔
پرینکا نے کہا کہ کانگریس اپنی طرف سے متاثرین کی مدد کرےگی۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو دس۔دس لاکھ روپئے دئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کی بھی ہر ممکن تعاون کی جائےگی۔

اس موقع پرانہوں نے متاثرین کے پانچ نکاتی مطالبے کو ریاستی حکومت سے پورا کرانے کے لئے جدوجہد کرنے کی اپنے عزم کا اظہار کیا۔
قبائلیوں کے پانچ نکاتی مطالبے میں 25 لاکھ روپئے بطور تعاون دینے، زمین ان کے نام کرنے، اور ان پر درج غلط مقدمے واپس لینے کے ساتھ متاثرین کی سیکورٹی شامل ہے۔
مہلوکین سے ملنے کے بعد پرینکا نے پریس کانفرنس کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ یوپی میں نظم ونسق کی حالت کافی بدتر ہے۔ یوگی حکومت کو اس کی ذمہ داری لینی چاہئے۔
انہوں بتا یا کہ افسران کو سونبھدر کے واقعہ کو علم پہلے سے ہی تھا۔ پرینکا نے کہا کہ سونبھدر کے قبائلی افراد کی لڑائی کانگریس لڑے گی۔ اور وہ آنے والے دنوں میں امبھا گاؤں ضرور جائیں گی۔
پریس کانفرنس کے دوران امبھا گاؤں سے آئے متاثر رام راج،سکھونتی اور رام دھنی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں کئی سالوں سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ کئی مقدمے قائم کئےگئے ،غندہ ایکٹ تک لگایا گیا پھر بھی یہ حادثہ ہوگیا۔
ان لوگوں نے بتا یا کہ ہم پر گولیاں چلائی گئیں،جو لوگ گولی کھا کر گرگئے تھے انہیں دوبارہ گولی مار دیا گیا۔
ملاقات کے بعد پرینکا نے روتے۔ بلکتے متاثرین کی ویڈیو ٹوئٹ کر کے یوگی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ’’ کیا ان آنسوؤں کو پوچھنا جرم ہے‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details