اردو

urdu

ETV Bharat / state

AAP MP Sanjay Singh کیا سب کچھ اڈانی کو بیچ کر بھارت وشو گرو بنے گا، سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان سنجے سنگھ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی میں 50 دنوں سے جاری کسانوں کے احتجاج میں پہنچے۔ انہوں نے کسانوں کے مسئلہ پر ریاستی حکومت اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی پر شدید نکتہ چینی کی۔

کیا ایسے بھارت وشو گرو بنے گا:سنجے سنگھ
کیا ایسے بھارت وشو گرو بنے گا:سنجے سنگھ

By

Published : Jun 14, 2023, 12:20 PM IST

کیا ایسے بھارت وشو گرو بنے گا:سنجے سنگھ

نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ملک کو اڈانی کے پاس گروی رکھنا چاہتے ہیں۔ اڈانی کے نام پر سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ ریلوے اسٹیشن، ایئرپورٹ، بس اسٹاپ، بندرگاہ، سب کچھ اڈانی کو دیا جا رہا ہے۔ ملک کے اندر جمہوریت کے بجائے اڈانی کا راج ہونا چاہیے۔ کسان مزدوروں کو اپنے حقوق نہیں مل رہے، انہیں اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اتھارٹی میں بیٹھے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے ساتھ ناانصافی نہ کریں، آپ بھی کسی نہ کسی کسان کے خاندان سے آئے ہوں گے۔ آپ کسان کے خاندان کے دکھوں سے بخوبی واقف ہوں گے۔ آپ لوگ حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کی بجائے انصاف کے اصول پر کام کریں۔

وہیں سی آئی ٹی یو کے کارکنوں نے ڈی ایم آفس پر مظاہرہ کرتے ہوئے کسانوں کی غیر مشروط رہائی اور دھرنے کی جگہ سے ضبط کیے گئے تمام سامان واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈی ایم کے ذریعے ریاستی حکومت کو میمورنڈم دیا اور کسان مہاپنچایت میں حصہ لیا۔ انہوں نے مزدور تحریک میں پولیس کی غیر ضروری مداخلت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Shortage of Water پانی کی قلت سےعوام پریشان

کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی ٹی یو کے رہنما اے آر سندھو نے حکومت اور اتھارٹی کی مزدور دشمن پالیسیوں پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ مزدور کسان تحریک میں پولیس کی بے جا مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہم اس پر ایک بڑی تحریک شروع کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details