جب بیوی نے اس کی مخالفت کی تو شوہر نے بیوی کوتین طلاق دیدی، جبکہ تین جولائی کو ہی دونوں کی شادی ہوئی تھی، تاہم خاتون نے ایس ایس پی دفتر پہنچ کر انصاف کی فریاد کی ہے۔
بیوی کا شوہر اوراس کے بھائیوں پر ریپ کا الزام موصولہ اطلاع کے مطابق ایک خاتون نے اپنے شوہر اور اس کے بھائیوں پر ریپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون نے ایس ایس پی آفس پہنچ کر انصاف کی فریاد کی ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ تھانہ منڈی علاقے کی پیر والی گلی کی رہنے والی ہے، اس کی شادی تین جولائی کو ہوئی تھی، جس کے بعد خاتون کے ساتھ اس کے شوہر اور اس کے بھائیوں نے پہلی رات کو ہی زور زبردستی کرکے جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔ جس کے بعد خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی اور اس کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
سہارنپور میں بیوی نے شوہر کے بھائیوں کے ساتھ جب جسمانی رشتہ نہیں بنایا تو شوہر نے اسے طلاق دیدی اس پورے معاملے کی اطلاع کسی کو نہ ہوئی، خاتون کو گھر میں قید رکھا گیا اور خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق بھی دیدی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
خاتون نے بتایا کہ کسی طرح اس نے اپنی بہن کو اس پورے واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد اس کی خبر اہل خانہ کو ہوئی تو اہل خانہ لڑکی کے گھر پہنچے اور اسے اپنے ساتھ لے کر ایس ایس پی دفتر پہنچے اور انصاف کی فریاد کی۔