اس ضمن میں اب نور نگر علاقے کی دوسری کالونی کے لوگوں نے بھی نگر نگم کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کر دئے ہیں۔
ان کا مطالبہ ہے کہ تہواری سیزن کے باوجود بھی ان علاقوں کی صفائی نہ ہونے سے اور خاص کر برسات کے موسم میں تو یہاں رہنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اب یہاں کے رہنے والے لوگ نگر نگم کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے رہنے والے ان باشندوں کا مزید کہنا ہے کہ جب تک ان کے علاقوں کی صفائی نہیں ہوتی ہے تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔
میرٹھ میں احتجاجی مظاہرے زوروں پر وہیں نگر نگم کے اعلیٰ افسران کالونی كو غیر قانونی طریقے سے بسائی گئی۔
ان کہنا ہے اس طرح کی کالونیوں میں نگر نگم کی جانب سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے جا سکتا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے باشندوں کو پریشانیوں کا سامنہ کرنا پر رہا ہے لیکن اس سب کے باوجود بھی وه ان علاقوں میں پانی نکالنے اور دوسری دوائیوں کے فوگنگ کا کام کراتے رہینگے۔
میرٹھ شہر کے نور نگر علاقے کے بعد اب درجنو ں ایسی بستیاں ہیں جو نگر نگم کی نظر میں غیر مناسب طریقے سے بسایئی گئی ہیں ضرورت ہے حکومت كو ان بستییوں كو آباد ہونے سے قبل ہی ان کالونیون کے مالکان كو ضروری کاغذات مکمل کرنے کے بعد ہی ان کو آباد کرنے کی اجازت دی جائے ۔