این آر سی اور سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں چل رہے احتجاجی مظاہروں کے دوران معروف سماجی کارکن اور مدرسۃ العلوم الاسلامیہ، علی گڑھ کے ناظم ڈاکٹر طارق ایوبی ندوی نے کہا کہ 'حکومت کو چاہیے کہ جس طرح شہریت ترمیمی قانون میں چھ مذاہب کے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے تو اسی طرح مسلمانوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے ورنہ اسے واپس کر لے، کیوں کہ یہ سماج میں تفرقہ ڈالنے والا قانون ہے'۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر ایوبی نے کہا کہ 'سی اے اے کے وجہ سے آج ہمارا ملک مشکل دور سے گذر رہا ہے'۔