گنے کی کاشت میں رواں برس کمی ہوئی ہے۔ گذشتہ برس کی بہ نسبت اس برس 1718 ہیکٹیئر گنے کی کاشتکاری کم ہوئی ہے۔
نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے مجیٹھا گاؤں کے کسانوں سے بات چیت کی۔
گنے کی کاشت میں رواں برس کمی ہوئی ہے۔ گذشتہ برس کی بہ نسبت اس برس 1718 ہیکٹیئر گنے کی کاشتکاری کم ہوئی ہے۔
نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے مجیٹھا گاؤں کے کسانوں سے بات چیت کی۔
مجیٹھا گاؤں میں ایک وقت تھا جب یہاں بڑے پیمانے پر گنے کی کاشت کی جاتی تھی لیکن اس برس کسان گنے کے بجائے دوسری فصلوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ سب سے اہم وجہ وقت پر رقم کی ادائیگی نہ ہونا ہے۔ وقت پر رقم نہیں ملنے سے سب سے زیادہ نقصان چھوٹے کسانوں کو ہوتا تھا۔ اسی لیے وہ اس سے دور ہو گئے ہیں۔
گنے کی کاشت سے بڑے کسانوں کو کسی طرح سے فائدہ ہو جاتا ہے لیکن چھوٹے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس وقت دیہی علاقوں میں آوارہ جانوروں کی وجہ سے بھی کاشتکاری کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔
گنے کی کاشت کم ہونے کا ذمہ دار کسان تنظیمیں حکومتی پالیسی کو ٹھہرا رہے ہیں۔ ان کے مطابق کسان گنے کی کاشت کرنا چاہتے ہیں کیوںکہ اسے 'ہاتھی فصل' کہا جاتا ہے جس میں نقصانات کم ہیں۔ اگر وقت پر گنے کی رقم ادا کی جائے تو کسان گنے کی کاشت کی جانب راغب ہو سکتے ہیں۔