اردو

urdu

رامپور میں تاجر کیوں ہو رہے ہیں پولیس استحصال کا شکار؟

By

Published : May 26, 2021, 11:05 PM IST

رامپور میں کورونا کرفیو کے دوران تاجروں کی جانب سے لگاتار ایسی شکایات موصول ہو رہی ہیں جس سے پتہ چل رہا ہے کہ پولیس کورونا کرفیو کے نام پر تاجروں کا استحصال کر رہی ہے۔ اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بیوپار پریتیندھی منڈل کے ضلع صدر شیلیندر شرما اور سکریٹری حارث شمسی سے ملاقات کی اور خصوصی بات چیت کی۔

رامپور میں تاجر کیوں ہو رہے ہیں پولیس استحصال کا شکار؟
رامپور میں تاجر کیوں ہو رہے ہیں پولیس استحصال کا شکار؟

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں تاجروں پر پولیس استحصال کے خلاف ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت کے دوران ویاپار پریتیندھی منڈل کے ضلع صدر شیلیندر شرما نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت سے براہ راست جڑے تمام اداروں کو حکومت کی حمایت حاصل ہے لیکن سماج کے متوسط درجہ کے تاجر اور مزدور پیشہ افراد جو ہمیشہ استحصال کا شکار رہتے ہیں کورونا جیسی عالمی وباء کے دوران میں جو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنابھی متوسط طبقہ کر رہا ہے۔

رامپور میں تاجر کیوں ہو رہے ہیں پولیس استحصال کا شکار؟

انہوں نے کہا کہ ان تاجروں کے تمام کاروبار بند ہیں۔ جس کے باعث ان کے گھر کاخرچ کمانے سے بھی قاصر ہیں۔ اور پولیس کی ظلم و زیادتیوں کے بھی تاجر سب سے زیادہ شکار ہیں۔ ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر ویاپار منڈل کے سکریٹری حارث شمسی نے تاجروں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کوئی ایسا انتظام کرنا چاہئے جس سے کورونا جیسے نازک دور میں لوگوں کی بنیادی ضروریات کی تکمیل بھی ہو سکے اور کووڈ پروٹوکال پر بھی عمل آوری ہو جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details