پوری دنیا کورونا وبا سے متاثر ہو رہی ہے۔ ایسے حالات میں آپ کورونا ویکسین بھارت میں بھی پہنچ رہی ہے۔ بھارت میں ویکسین کو لگانے کے متعلق ایک طرف جہاں میرٹھ میں جمیعت علماء ہند نے ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کی پیشکش کی ہے۔
وہیں دوسری جانب اکھل بھارتی ہندو مہا سبھا نے اس ویکسین کے کارگر ثابت ہونے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ویکسینیشن مہم کی کھل کر مخالفت کی ہے اور انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس ویکسین کے اب تک مضر اثرات سامنے آرہے ہیں اس لیے وہ اس ویکسینیشن مہم کی مخالفت کر رہے ہیں۔