اردو

urdu

ETV Bharat / state

White Coat Ceremony ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے نئے طلباء کی وائٹ کوٹ تقریب - اے ایم یو کے جواہرلال نہرومیڈیکل کالج

ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہرلال نہرو میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں بیچلر آف میڈیسن، بیچلر آف سرجری اور بیچلر آف ڈینٹل سرجری کے نئے سال کے طلباء کے لیے وائٹ کوٹ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں طلباء نے روایتی سفید کوٹ پہن کر طب کے پیشے کی اخلاقیات پر عمل کرنے کا عہد کیا۔ White Coat Ceremony

ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے نئے طلباء کی وائٹ کوٹ تقریب
ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے نئے طلباء کی وائٹ کوٹ تقریب

By

Published : Dec 21, 2022, 11:12 AM IST

علی گڑھ:اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ وہائٹ کوٹ تقریب میں شرکت کرنے والے طلباء میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔ اس موقع پر طلباء نے حلف پڑھا جو کلینیکل ہیلتھ سائنسز کی طرف پیشہ ورانہ سفر کے آغاز کی علامت ہوتا ہے۔ نئے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ آپ سب اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ آپ علم و ہنر سے رشتہ جوڑیں گے اور رشتوں کی معنویت کو سمجھیں گے۔ طلباء کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وہ میڈیکل اور ڈینٹل سائنس کے معزز پیشوں سے وابستہ ہونے جارہے ہیں جس میں خدمت اور ذاتی قربانی کا بہت اہم کردار ہے۔ White Coat Ceremony For MBBS And BDS Students In Aligarh Muslim University

ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے نئے طلباء کی وائٹ کوٹ تقریب

اے ایم یو کے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ جے این ایم سی اور ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج (زیڈ اے ڈی سی) ہندوستان کے بہترین کالجوں میں سے ہیں۔ یہاں ایک منفرد ماحول ہے جو طلباء کو میڈیکل اور ڈینٹل کے شعبوں میں آنے والی بہت سی ترقیوں اور علمی حصولیابیوں کے لیے تیار کرنے میں مددگار ہے۔ پروفیسر ایم یو ربانی (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن) نے کہا کہ طلباء سفید کوٹ پہن کر مخصوص اخلاقی معیارات کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔ انہیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ ان کے والدین کے لیے بھی ایک یادگار لمحہ ہے جو انھیں ڈاکٹر اور ڈینٹسٹ بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے نئے طلباء کی وائٹ کوٹ تقریب

مزید پڑھیں:Horse Shows اے ایم یو کی کلثوم صلاح الدین نے ہارس شو میں طلائی اور چاندی کے تمغے جیتے

پروفیسر راکیش بھارگو (پرنسپل، جے این ایم سی) نے کہا کہ اگلے ساڑھے چار برسوں کے دوران میڈیکل اور ڈینٹل کے طلباء کو جدید تعلیم و تحقیق اور علاج و معالجہ کے اصولوں سے واقفیت حاصل ہوگی۔ انہوں نے نئے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر عاجزی، ہمت، ایثار اور صبر جیسی صفات پیدا کریں۔ پروفیسر راجندر کمار تیواری (پرنسپل، زیڈ اے ڈی سی) نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ کوٹ پہننے کی تقریب صرف ایک رسم نہیں بلکہ ایک طالب علم کے آنے والے کیریئر اور پیشہ کی ذمہ داریوں کو سمجھنے کا ایک موقع ہے۔ اس موقع پر پروفیسر تمکین خان (شعبہ امراض نسواں و زچگی) نے طلباء کو بقراطی حلف دلایا۔ White Coat Ceremony For MBBS And BDS Students In Aligarh Muslim University

ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے نئے طلباء کی وائٹ کوٹ تقریب

ABOUT THE AUTHOR

...view details