اردو

urdu

ETV Bharat / state

یومِ سرسید کورونا وائرس کی نذر - کورونا انفیکشن

یومِ سر سید کے موقع پر میرٹھ میں چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں جشن سر سید کے عنوان سے ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا۔

sir sayyed day
sir sayyed day

By

Published : Oct 17, 2020, 10:38 PM IST

Updated : Oct 18, 2020, 10:14 AM IST

ملک میں ہر سال یوم سر سید کی تقریبات میں ہزاروں افراد شریک ہوتے تھے لیکن اس سال کورونا انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر یوم سر سید کے موقع پر منعقد پروگرامز بھی کورونا وائرس کی نذر ہوئے۔

جشن سر سید کے عنوان سے ویبنار

کورونا وائرس کے پیش نظر اس بار تمام پروگرامز آن لائن منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسی کے تحت میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں جشن سر سید کے عنوان سے ویبنار کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد سر سید احمد خان کی تعلیمی خدمات کو سب تک پہنچا نا ہے۔

یوم سر سید کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام نے ویبنار کی شکل اختیار کرلی وہیں سر سید کی تعلیمات کو بھی پھیلانے میں آسانی ہو رہی ہے کیونکہ اس طرح کے ویبنار ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک تک سر سید کے پیغام کو پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔

Last Updated : Oct 18, 2020, 10:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details