بجلی کے بل کے سلسلے میں بنارس کے مختلف علاقوں میں چھوٹی۔ چھوٹی میٹنگ منعقد ہو رہی ہیں۔
آج بنارس کے کھچی باغ علاقے میں حاجی سعید کے گھر پر میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بنکر ساجھا منچ کے کارکن منیش شرما نے کہا کہ، 'گزشتہ کئی دنوں سے بنارس کے ہر علاقے میں چھوٹی چھوٹی میٹنگ منعقد کی جا رہی ہے اور بجلی کو کم کرنے کے سلسلے میں بنارس کے ڈی ایم اور کمشنر سے ملاقات بھی ہوئی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' اگر حکومت بنکروں کے آواز کو نہیں سنے گی اور ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کرے گی تو یہ میٹنگ عوامی تحریک کی صورت اختیار کر لے گی۔'