اترپردیش کے الہ آباد میں احتجاجی مظاہرے کے بعد ہونے والے تشدد معاملے میں ملزم جاوید محمد کے گھر کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلےمیں جاوید محمد کی اہلیہ پروین فاطمہ نے ایک پیغام دیا ہے۔ Javeed Mohammed Wife on House Rebuilding
'ہم تمام کے مشکور ہیں جنھوں نے ہمارا ساتھ دیا اور ہمارے لیے دعا کی۔ ہم پولیس کے لگائے گئے تمام الزامات کے خلاف لڑیں گے جو میرے شوہر پر لگائے گئے۔ الہ آباد کے دیگر ایسے کئی خاندان ہیں جنھیں ناحق نشانہ بنایا گیا اور حملہ کیا گیا۔ہمارا خاندان ان تمام فیملیز کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جنھیں تکلیف دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Prophet Remarks Row: پریاگ راج تشدد معاملے میں جاوید محمد پمپ کا گھر منہدم