ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں آبی سطح کو درست رکھنے اور صفائی کے مدنظر ضلع انتظامیہ نے منفرد پہل کی ہے.
انتظامیہ نے کلکٹریٹ میں لگے تمام ہینڈ پمپوں کے سامنے ایسے گڈھے بنائے گئے ہیں، جس میں استعمال شدہ پانی جمع ہوجائے ، تاکہ بعد میں وہ قابل استعمال بن جائے۔
اس پہل کی عوامی سطح پر کافی تعریف کی جا رہی ہے اور یہ مستحسن قدم دیگر علاقوں میں بھی کئے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ابھی یہ پہل کلکٹریٹ اور وکاس بھون میں کی گئی ہے. آگے اسے تمام دفاتر میں کیا جائے گا اور بعد میں اسے ہر سطح پر بنایا جائےگا.
ہینڈ پمپ کے سامنے سوختہ بنانے سے آبی سطح تو درست ہوگی ، ساتھ ہی کھلے میں بہتے پانی سے ہونے والی گندگی اور بدنظمی سے نجات مل جائے گی.