اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد میں شراب کی دکان پر پتھراؤ - ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں شراب کی دکان کے مالک پر تین افراد نے پتھروں سے حملہ کیا جس کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ہے۔

غازی آباد میں شراب کی دکان پر پتھراؤ
غازی آباد میں شراب کی دکان پر پتھراؤ

By

Published : Jun 12, 2020, 10:33 PM IST

پولیس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت پیش آیا جب یہ افراد دکان کے مالک سے شراب مفت میں مانگ رہے تھے لیکن اس نے انکار کر دیا۔

غازی آباد میں شراب کی دکان پر پتھراؤ

انہوں نے کہا کہ شراب مفت میں نہ دینے پر ان تینوں افراد نے دکان کے مالک پر پھتراؤ کیا جس کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر گشت کر رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details