انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور کے تمام مسائل کا حل انہیں لوگوں کے پاس ہے۔
صوفی سنتوں کے یہاں ملے گا آج کے مسائل کا حل: وسیم بریلوی - رشیوں کی وجہ سے آج ہمارا بھارت بچا ہوا ہے
مشہور اور معروف اردو شاعر پروفیسر وسیم بریلوی نے کہا کہ ملک کے صوفی، سنتوں، رشیوں اور منیوں کی وجہ سے آج ہمارا بھارت بچا ہوا ہے.
بارہ بنکی کے دیوی میلہ مشاعرہ میں شرکت کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں ماہر لسانیات پروفیسر وسیم بریلوی نے کہا کہ دیوی میلہ کی اہمیت یہ ہے کہ ملک صوفیوں سنتوں اور روحانی شخصیات نے ملکر ملک میں ایک مشترکہ تہذیب کو بنایا ہے، جسے ہم ہندستانیت کہتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ یہی بزرگ اس ہندستانیت کا تحفظ کرتے ہیں اور ان کی ہی وجہ سے ملک گنگا جمنی تہذیب محفوظ ہے. ای ٹی بھارت کے یہ پوچھے جانے پر کہ آج کا جو دور ہے اس کا حل کیسے نکالا جا سکتا ہے. وسیم بریلوی نے کہا کہ انہی صوفیوں اور رشیوں کے پاس ہی اس کا علاج ہے۔