لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع آگرہ میں یوپی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) کے ساتھ ہوئے مڈھ بھیڑ میں 50ہزار روپئے کا انعامی مطلوب بدمعاش جاں بحق ہوگیا۔ ایس ٹی ایف ترجمان نے بتایا کہ 17جولائی 2022 کو شاطر بدمعاش ونئے شوٹریا عرف ونئے شرماآگرہ ضلع عدالت سے اپنے گینگ اراکین کی مدد سے پولیس اہلکار کو زخمی کرتے ہوئے پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا۔ اس ضمن میں نیو آگرہ پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج کیا گیا تھ اور آئی جی رینج نے اس کی گرفتاری پر 50ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ لوٹ کی ایک واردات کے سلسلے میں متھرا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بھی اس کی گرفتاری پر 25ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔پیر کو ایس ٹی ایف ٹیم کو اطلاع ملی کی ونئے اپنے گینگ کے اراکین سے ملنے آگرہ آرہا ہے۔اطلاع کی بنیاد پر ایس ٹی ایف ٹیم نے اپنا جال بچھایا۔ ترجمان نے بتایا کہ تقریباعلی الصبح تقریبا 3:25بجے ایس ٹی ایف ٹیم نے دو موٹر سائیکل سواروں کو دیکھا۔