اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر

عام انتخابات 2019 کے پانچویں مرحلے میں اترپردیش کے 16 اضلاع کی 14 پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔

By

Published : May 6, 2019, 11:56 PM IST

اترپردیش میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر

سبھی حلقوں میں بنا کسی فسادات کے ووٹنگ مکمل ہوئی، اس کے لیے قبل ہی تیاریاں مکمل کی گئی تھیں۔

اترپردیش میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر


چیف الیکٹرول آفیسر ایل وینکٹیشور لو نے صحافیوں نے کہا کہ 'سبھی حلقوں میں بنا کسی رخنہ کے ووٹنگ مکمل ہوئی ہے۔'

چیف الیکٹرول آفیسر نے بتایا کہ پولنگ کے دوران خراب مشین کو بدل دیا گیا تھا۔ اس کے لئے ریزرو میں مشین موجود تھیں۔

ووٹنگ کے دوران یونٹ 138، کنٹرول یونٹ 137، وی وی پیٹ 505 تبدیل کیے گئے۔

سب سے زیادہ 64.00 فیصد ووٹنگ ہوئی ، جبکہ سب سے کم گونڈا میں 51. 33 فیصد ہوئی۔

دس پولنگ بوتھوں پر ری پولنگ ہوئی، جن میں شاہ جہاں پور کی آٹھ، آگرہ کی ایک اور حمیرپور کا یک پولنگ بوتھ شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details