اردو

urdu

ETV Bharat / state

Virtue of Ramadan in Islam: اسلام میں ماہ رمضان کی فضیلت

'رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے۔ اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی مہینے میں ہوا تھا۔ اللہ تعالی نے اس ماہ مبارک کو اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے۔' Virtue of Ramadan in Islam

اسلام میں ماہ رمضان کی فضیلت
اسلام میں ماہ رمضان کی فضیلت

By

Published : Apr 15, 2022, 6:20 PM IST

مرادآباد: عالم اسلام میں رمضان کا مہینہ چل رہا ہے، اہل ایمان روزہ میں مصروف ہیں اس لام کے مطابق 'رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے، اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی مہینے میں ہوا تھا'۔ 'اللہ تعالی نے اس ماہ مبارک کو اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے۔ رمضان کا پہلا عشرہ رحمتوں کا دوسراعشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔' اس حوالے سے مرادآباد شیعہ جامع مسجد کہ امام مولانا سید نذر محمد نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ رمضان کا مقدس مہینہ اللہ کا مہینہ ہے اس مہینے میں رحمت و برکت اور مغفرت ہوتی ہے۔ Virtue of Ramadan in Islam

ویڈیو
انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں ہر مسلمان پر روزے رکھنا فرض ہے۔ کسی بھی حالت میں روزے انسان پر معاف نہیں ہیں۔ اگر انسان بہت ہی زیادہ عمر رسیدہ ہے اور روزے رکھنے کی حالت میں نہیں ہے یا بیمار ہے تو اس پر روزہ فرض نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ جو شخص دیوانہ، پاگل ہو جس کو اپنا ہوش نہ ہو اس پر روزے واجب نہیں ہیں۔مولانا سید نذر محمد نے بچے کی روزہ پر نظرچانی کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی عمر 15 سال کی ہوجائے تو اس پر روزہ فرض ہو جاتا ہے اور لڑکی کی عمر نو سال ہوجانے پر روزہ فرض ہو جاتا ہے خواتین کہ کچھ مخصوص دن ہوتے ہیں ان دنوں میں اللہ نے روزہ کو معاف کردیا ہے۔


مولانا نے آگے کہا کہ رمضان کی ہر رات دوسری راتوں سے افضل ہے اور رمضان کا ہر دن دوسرے دنوں سے افضل ہے، اللہ نے انسان کے اوپر روزے اس لیے فرض کیے ہیں تاکہ آپ نمازی پرہیزگار بن سکے اور آپ کے اندر تقوا پیدا ہوسکے۔

ویڈیو

وہیں رمضان کے حوالے سے جمعیت خیر امت کے جنرل سکریٹری مولانا سجاد کریم ندوی نے بتایا کہ رمضان المبارک کا پہلا حصہ نزولِ رحمت، دوسرا حصہ مغفرت اور آخری حصہ آگ سے نجات کا ہے۔ مولانا سجاد کریم ندوی نے رمضان المبارک کے تینوں عشرے کی فضیلت بتاتے ہوئے کہا کہ حدیث میں یہ بات وارد ہے کہ رمضان نیکیوں کے موسم بہار اور برائیوں کے موسم خزاں کا مہینہ ہے جس میں رب کی خوشنودی اور جنت کے حصول حاصل ہوتا ہے۔ Virtue of Ramadan in Islam

مزید پڑھیں:


رمضان کے پہلے عشرے میں رحمت، اور دوسرے عشرے میں مغفر اور تیسرے عشرے میں جہنم سے نجات نہیں ہوتی، بلکہ پورے مہینے میں رحمت، مغفرت اور جہنم سے خلاصی ہوتی ہے، اسے یوں سمجھیے جیسے رمضان المبارک پورا مہینہ فضیلت کا مہینہ ہے اور کئی روایات کا قدرِ مشترک یہ نکلتا ہے کہ اس مہینے میں بے شمار لوگوں کو جہنم سے خلاصی ملتی ہے، لیکن اس سے کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ سال کے باقی مہینوں میں جہنم سے خلاصی نہیں ملتی، بلکہ سال کے گیارہ مہینے بھی جہنم سے خلاصی ملتی ہے اور رمضان المبارک میں بھی ملتی ہے، مقصود وقت کی فضیلت بیان کرکے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کی دعا مانگنے کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details