اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ایم کے حکم کی خلاف ورزی - نوئیڈا میں نو ہیلمٹ نو پیٹرول کی خلاف ورزی

ریاست اترپریش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے ضلع گوتم بدھ نگر میں ضلعی کلکٹر بی این سنگھ کے ذریعہ شروع کی گئی مہم 'نو ہیلمٹ نو پیٹرول' کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

ڈی ایم کے حکم کی خلاف ورزی

By

Published : Oct 6, 2019, 5:41 PM IST

ضلع گوتم بدھ نگر میں ضلعی کلکٹر بی این سنگھ کے ذریعہ سڑک حادثات میں جانی نقصان سے بچنے کے مقصد کےتحت ضلع میں 'نو ہیلمٹ نو پیٹرول ' کا فارمولا نافذ کیا گیا تھا۔

ساتھ ہی میں ضلع سپلائی آفیسر اور ان کے ساتھ کئی افسران ضلع مجسٹریٹ کے اس فارمولے کو تمام پیٹرول پمپز پر نافذ کرنے اور عوام کو بیدار کرنے کے لئے مستقل طور پر دورے کر رہے تھے تاکہ تمام شہری اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہنیں۔

واضح رہے اس فارمولے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے بغیر ہیلمٹ پہنے پیٹرول پمپ نہ جائیں۔

اس پر عمل کرنے کے لئے ضلع کے تمام پیٹرول پمپس کےملازمین اور مالکان کو سخت ہدایت اور تاکید کی گئی تھی کہ کسی بھی دو پہیےگاڑی والے کو جس نے ہیلمٹ نہ لگایا ہو انہیں پیٹرول نہ دیا جائے۔
لیکن ایسا لگتا ہے کہ ڈی ایم کے اس فرمان کا نہ ہی پیٹرول پمپ کے ملازمین کو خوف ہے اور نہ ہی دو پہیےچلانے والوں کواس پر عمل کرنے کا شوق۔
اس طرح گوتم بدھ نگر کے نوئیڈااور گریٹر نوئیڈا میں پٹرول پمپ پر ڈیی ایم کے حکم کی نافرمانی کررہے ہیں اور بغیر ہلیمٹ لگائے افراد کو بھی پیڑول دیا جارہا ہے۔

ایسے میں محکمہ سپلائی کے افسران کا یہ دعوی بھی جھوٹا ثابت ہوتا ہے ، جس میں وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم مسلسل پیٹرول پمپ کا دورہ کرتی رہتی ہے ، اگر ایسا ہوتا تو یقینا پیٹرول پمپ ملازمین کو ان کا خوف ہوتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details