اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اہلکار جج بن گیا - پریاگ راج

سوم ونشی اپنے گاؤں کے پہلے ایسے ہونہار ہیں جو سب انسپکٹر بنے جبکہ ان سے پہلے گاؤں سے اب تک کوئی بھی بچہ پولیس کی نوکری میں نہیں تھا۔

منزل کو پا کے اور بھی منزل تلاش کر

By

Published : Jul 27, 2019, 11:19 PM IST

ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج کےچندولی میں رہنے والے ونایک سوم ونشی نے پی سی ایس جےکے امتحان میں کامیابی حاصل کر لی ۔
ونایک کی اس کامیابی سے خاندان والوں کے ساتھ پوری علاقے والوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مبارک باد پیش کی۔

ونایک کے والد گاؤں میں کھیتی کرتے ہیں، ان کے والد کی خواہش تھی کہ ونایک جج بنے اور سماج کے لوگوں کی خدمت کرے۔

اطلاع کے مطابق ونایک سوم ونشی اپنے گاؤں کے پہلے ایسے ہونہار ہیں جو سب انسپکٹر بنے جبکہ ان سے پہلے گاؤں سے اب تک کوئی بھی بچہ پولیس کی نوکری میں نہیں تھا۔

سنہ 2017 میں سب انسپکٹر بننے کے بعد بھی انہوں نے محنت کرنا نہیں چھوڑا، مسلسل آگے بڑھنے اور اپنے مقصد کو پالینے کی چاہت نے انہیں پی سی ایس جی کے امتحان میں کامیابی دلائی۔

ونایک کا کہنا ہے کہ پولیس کی نوکری کرتے ہوئے چھٹی کا ملنا بڑا مشکل ہوتا ہے، لیکن خصوصی طور پر مجھے چھٹیاں دلائی گئیں۔ساتھ ہی شہر ایس پی نے ونایک کو مبارک بادی پیش کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details