للت پور:کوتوالی علاقہ کے ایک گاؤں میں مگرمچھ کے دیکھے جانے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مگرمچھ کی اطلاع ملنے پر گاؤں والے جمع ہوگئے اور اس کے منہ کو رسی سے باندھ دیا۔ اس کے بعد ایک شخص نے اسے فلمی انداز میں کندھوں پر اٹھایا اور نہر کی طرف چل دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ گاؤں والوں نے للت پور محکمہ جنگلات کی ٹیم کو معاملے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم بھی گاؤں پہنچ گئی۔
پورا معاملہ کوتوالی علاقے کے گاؤں آنورا کا ہے۔ یہاں گاؤں کے رہائشی آزاد سنگھ ٹھاکر کے تالاب سے مگرمچھ کے نکلنے کی خبر پر گاؤں والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کچھ ہی دیر میں مگرمچھ کو دیکھنے کے لیے گاؤں میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی للت پور محکمہ جنگلات کی ٹیم موقعے پر پہنچ گئی۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے راجواڑہ گاؤں کے رہنے والے سوہن رائکوار، سنجو رائکوار اور دیگر گاؤں والوں کی مدد سے مگر مچھ کو پکڑ لیا۔ ساتھ ہی مگرمچھ کے منہ کو رسی سے مضبوطی سے باندھ دیا گیا۔ اس کے بعد گاؤں کے سوہن اور سنجو نے فلمی انداز میں مگرمچھ کو اپنے کندھوں پر اٹھایا اور چل دیے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔