مظفر نگر: ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 4 مئی کو ووٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد امیدواروں نے اپنی اپنی جیت کا حساب لگانا شروع کر دیا۔ اسی دوران ووٹنگ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس نے پارٹی کے امیدواروں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ ویڈیوز میں کچھ مسلم خواتین سے کنول کے نشان پر مہریں لگوائی جا رہی ہیں۔ حالانکہ ای ٹی وی بھارت وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع میں ووٹنگ کے بعد بڑی پارٹیوں کے امیدوار اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔ تاہم عوام نے ان پر کتنا اعتماد کیا ہے، یہ تو آنے والے دنوں میں ہی پتہ چلے گا۔ اس دوران ضلع کے میونسپلٹی ایریا کے ایک بوتھ پر مسلم خواتین کی ووٹنگ کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے ووٹنگ کی شفافیت پر طرح طرح کے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔