اردو

urdu

ETV Bharat / state

وائس چانسلر کی 'جنتا کرفیو' پر عمل کرنے کی درخواست

وزیراعظم نریندر مودی کا عوام سے خطاب کے دوران 'جنتاکرفیو' پر عمل کرنے کی ہدایت کے بعد اے ایم یو وائس چانسلر نے بھی طلبا سے اس پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

By

Published : Mar 20, 2020, 5:16 PM IST

Updated : Mar 20, 2020, 7:07 PM IST

وائس چانسلر کی 'جنتا کرفیو' پر عمل کرنے کی درخواست
وائس چانسلر کی 'جنتا کرفیو' پر عمل کرنے کی درخواست

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے وزیراعظم کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے تمام طلبا سے 'جنتا کرفیو' پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کا عوام سے خطاب کے دوران 'جنتاکرفیو' پر عمل کرنے کی ہدایت کے بعد اے ایم یو وائس چانسلر نے بھی طلبا سے اس پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کے استاد، طلبہ، اور ملازمین سمیت ملک کے تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ وزیراعظم کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے کووڈ 19 (کوروناوائرس) کی روک تھام کے لیے تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 22 مارچ سنہ 2020 کو صبح سات بجے سے نو بجے شب تک 'جانتا کرفیو' پر عمل کریں۔

وائس چانسلر نے مزید کہا آئیے ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور اس وبا سے باہم طور پر لڑیں، جو ہمارے ملک اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، اور اگر ہم سب متحد ہوجائے تو یقیناً اس وبائی بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔

پروفیسر منصور نے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم کے بیان کردہ مختلف طریقوں کے مطابق کووڈ 19 کی روک تھام میں مصروف طبی اور نیم طبی عملے کی خدمات کی 22 مارچ کو شام پانچ بجے پذیرائی کریں۔

وائس چانسلر نے مزید کہا آئیے ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور اس وبا سے باہم طور پر لڑیں، جو ہمارے ملک اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، اور اگر ہم سب متحد ہوجائے تو یقیناً اس وبائی بیماری پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔

Last Updated : Mar 20, 2020, 7:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details