اردو

urdu

Bouncers to Protect Tomatoes in Varanasi باؤنسر تعینات کرکے ٹماٹر فروخت کرنے والا سبزی فروش گرفتار، اکھلیش یادو کا فوری رہا کرنے کا مطالبہ

وارانسی میں ایک سبزی فروش کی جانب سے باؤنسر تعینات کرکے سبزیاں فروخت کرنے کا ویڈیو سوشل میڈا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو کو گرفتار کرلیا ہے۔

By

Published : Jul 11, 2023, 9:46 PM IST

Published : Jul 11, 2023, 9:46 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وارانسی: ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمتوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ اپوزیشن بھی اس معاملے پر حکومت سے سخت سوال پوچھ رہی ہے۔ اس دوران اتوار کو سماج وادی پارٹی کے ایک رہنما نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا اور سبزی کی دکان پر دو باؤنسر لگا کر ٹماٹر فروخت کرنا شروع کردیا۔ جس کا ویڈو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا۔ پولیس نے اس معاملے میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور دو کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، جب کہ ایس پی لیڈر کی تلاش جاری ہے۔

دراصل سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئے تھے، جس میں سبزی کی دکان پر باؤنسر لگا کر ٹماٹر فروخت کیے جا رہے تھے جب یہ معاملہ انتظامیہ تک پہنچا تو تحقیقات شروع کر دی گئی اور وارانسی کی لنکا پولس کی جانچ میں پتہ چلا کہ راج نارائن اور اس کا بیٹا وکاس مل کر سبزی کی دکان چلاتے ہیں۔ ایس پی لیڈر اجے یادو نے اس دکان پر دو باؤنسر تعینات کیے تھے۔ اس کے بعد وہ خود بھی موجود ہو کر ٹماٹر فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے راج نارائن اور وکاس کو گرفتار بھی کر لیا ہے، جبکہ ایس پی لیڈر اجے یادو کی تلاش کی جا رہی ہے۔

وہیں اس معاملے پر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک ٹویٹ کے ذریعے حکومت پر تنقید کی اور لکھا کہ جس ملک و ریاست میں صحت مند ظنز کے لیے کوئی جگہ نہ ہو، تو سمجھ لینا چاہیے کہ جو طاقت دوسروں کو ڈراتی ہے، وہ خود بھی ڈرتی ہے۔ مدر آف ڈیموکریسی کا چرچا اس ماحول میں ایک بے معنی جملہ لگتا ہے۔ اگر ملک کے اہم پارلیمانی حلقے میں جمہوریت کا یہ حال ہے تو باقی ملک کے حصے میں کیا ہوگا؟ ایس پی سربراہ نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ 'وارنسی میں مہنگائی جیسے مفاد عامہ کے موضوع پر حکومت کی توجہ مبذول کرانے والے سبزی فروش کو تھانے میں بٹھانا کس حد تک مناسب ہے۔ اس خبر کے پھیلنے سے ریاست بھر کے تمام سبزی فروشوں میں غصہ پایا جاتا ہے، سبزی فروش کو فوری رہا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details