اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایودھیا کی جانب آنے جانے والی گاڑیوں پر پابندی - رام مندر سنگ بنیاد

سنت کیبر نگر سے لکھنؤ کی جانب جانے والی گاڑیوں کو بستی کے بڑے بن تراہے سے اترولہ گونڈہ بارہ بنکی ہوکر لکھنؤ کی جانب بھیجا جائےگا۔

Vehicles coming to Ayodhya banned
ایودھیا کی جانب آنے جانے والی گاڑیوں پر پابندی

By

Published : Aug 4, 2020, 3:39 PM IST

ایودھیا میں پانچ اگست کو رام مندر بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کی تقریب کے پیش نظر سکیورٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایودھیا کی جانب آنے جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت پر منگل کی دوپہر سے پابندی لگادی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیمراج مینا نے کہا کہ ایودھیا میں پانچ اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی رام مندر سنگ بنیاد اور بھومی پوجن پروگرام میں شرکت کریں گے۔ سکیورٹی کے پیش نظر ایودھیا کی جانب سے آنے جانے والی سبھی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورکھپور کی جانب سے لکھنؤ کو جانے والی گاڑیوں کو خلیل آباد سے بکرا کی جانب ڈائیورٹ کردیا جائے گا اس شاہراہ سے ڈومریا گنج، اترولہ گونڈہ، بارہ بنکی ہوتے ہوئے لوگ لکھنؤ جاسکیں گے۔

سنت کیبر نگر سے لکھنؤ کی جانب جانے والی گاڑیوں کو بستی کے بڑے بن تراہے سے اترولہ گونڈہ بارہ بنکی ہوکر لکھنؤ کی جانب بھیجا جائےگا۔

بستی کی جانب سے لکھنؤ جانے والی گاڑیوں کو بستی کی سرحد سے سلطان پور لکڑ منڈی کٹرا چوراہا نواب گنج گوندہ بارہ بنکی ہوکر لکھنؤ بھیجا جائےگا۔

بستی سے امبیڈکر نگر، سلطان پور جانے والی گاڑیوں کو بستی کے پھوٹوہیا چوراہے سے کلواری ٹھنڈا ہوکر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details