معاملہ ان دنوں روزانہ استعمال ہونے والی خوراک یعنی سبزیوں کا ہے، سبزیوں کا معاملہ بارش کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے اور بارش کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں اور گاؤں سے سبزیاں شہر تک نہیں پہنچ پاتیں اس لیے سبزیوں کے دام آسمان چھو رپے ہیں۔
سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر، ویڈیو ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں بھی ان دنوں ٹماٹر کے علاوہ دوسری تمام سبزیوں کے دام بڑھ گئے ہیں۔
شہر بنارس جہاں ٹماٹر عام دنوں میں دس روپے کلو ملتا ہے وہیں آج 80 روپے کلو ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سبزیوں کے دام کس قدر بڑھ گئے ہیں۔
اس معاملے میں جب ایک خاتون سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ موسم کی وجہ سے سبزیوں کی قیمیتوں پر بھی اثر پڑتا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ بارش کم ہو تو بھی دام بڑھ جاتے ہیں اور اگر بارش زیادہ ہو تب بھی سبزیوں کے دام آسمان چھونے لگتے ہیں۔