اردو

urdu

ETV Bharat / state

سبزیوں کی قیمت میں اضافے سے سبزی فروش بھی پریشان - اترپردیش نیوز

سبزیوں کی قیمت میں روز بہ روز اضافے سے عام آدمی تو پریشان ہے ہی اس کا کاروبار کرنے والے بھی گاہکوں کی کمی سے پریشان ہیں۔ ایک طرف جہاں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے عام آدمی معاشی بحران سے جوجھ رہا ہے وہیں اب سبزیوں کی آسمان چھوتی قیمتوں نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا ہے۔

vegetables price increasing day by day
سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

By

Published : Oct 31, 2020, 6:51 PM IST

روزمرہ میں استعمال کی جانے والی سبزیوں آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن وغیرہ کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونے سے جہاں عام آدمی پریشان ہو رہا ہے۔ وہیں سبزی فروش بھی پریشان ہیں کیونکہ ان کے یہاں اب پہلے کی طرح لوگ خریداری نہیں کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اترپردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ سیدنگالی میں سبزیوں کی قیمتوں میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کا براہ راست اثر عام آدمی کی جیب پر پڑا ہے۔

مہنگائی کے معاملے میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر ہمشہ سستا رہنے والا آلو کافی مہنگا ہوا ہے۔ ساتھ ہی ٹماٹر، پیاز اور مٹر کی قیمت بھی آسمان پر ہے۔

سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

سیدنگالی کے بارے میں بات کریں تو سبزی بازار میں مہنگائی کا اثر واضح طور پر نظر آتا ہے۔ جب سبزیوں پر بڑھتی قیمتوں کے بارے میں دکانداروں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ آلو کی قیمت 20 سے ​​بڑھ کر 60 روپے فی کلو ہوگئی ہے، جبکہ مٹر کی قیمت نے اس بار پرانے تمام ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

یہ عام دنوں میں 20 روپے تک بِکتا ہے، لیکن اب مٹر کی قیمت بڑھ کر 80 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:


غیرقانونی پٹاخے بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش، دو گرفتار

سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

اس بار مہنگائی کا اثر عام دونوں میں سب سے زیادہ مناسب قیمت پر دستیاب ہونے والی سبزی آلو پر زیادہ دِکھ رہا ہے۔ آلو 60 روپیے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اب سبزی کھانے والے سبزی پہلے سے کم خرید رہے ہیں۔ جس کی وجہ سبزی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details