اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bouncers to Protect Tomatoes وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا - ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر

ٹماٹروں کی آسمان چھوتی قیمتیں ملک میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ وہیں وارانسی کے ایک سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر کی خدمات حاصل کی ہے۔ دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ لوگ ٹماٹروں کو لوٹ رہے ہیں جو 160 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اس وجہ سے انہوں نے باؤنسر کرایہ پر تعینات کیے ہیں۔

Vegetable vendor in Varanasi hires bouncers to protect tomatoes
وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا

By

Published : Jul 9, 2023, 8:30 PM IST

وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا

وارانسی: کیا آپ نے کبھی سبزی فروش کے بارے میں سنا ہے کہ وہ ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر رکھ رہے ہیں؟ یہ بات تو عجیب سی معلوم پڑ رہی ہے! لیکن یہ سچ ہے، ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی سے تعلق رکھنے والے ایک سبزی فروش نے مہنگی سبزیوں کو گاہکوں سے بچانے کے لیے باؤنسر کی خدمات حاصل کیں۔ ٹماٹروں کے بغیر باورچی خانہ ناقابل تصور ہے اور بھارت کا ہر گھر اپنے کچن میں ٹماٹر ذخیرہ کرتا ہے کیونکہ یہ سبزی زیادہ تر پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔

ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے ساتھ، وارانسی میں ایک ٹماٹر فروش نے اپنی سبزیوں کی حفاظت کے لیے باؤنسر کی خدمات حاصل کیں۔ دکان کے مالک اجے فوجی نے بتایا کہ انہوں نے باؤنسر اس وجہ سے رکھے ہیں کیونکہ ٹماٹروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے سے لوگ ٹماٹروں کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب گاہک میں سے ایک ٹماٹر لینے کے لیے پہنچتا ہے تو دکاندار کی ہدایت کے مطابق اسے چھونے سے روک دیا جاتا ہے، جب تک کہ اسے یہ یقین نہ ہو جائے کہ گاہک ٹماٹر خریدنے کے لیے آیا ہے۔ ایک سبزی فروش جگ نارائن کا کہنا ہے کہ "ان دنوں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، لیکن ٹماٹر سب سے مہنگا ہے۔ گاہک ٹماٹر خریدنے کے لیے سودے بازی کرتے ہیں، لیکن ہم ان کے بتائے ہوئے نرخ کے مطابق سبزی فروخت نہیں کر سکتے۔ سبزی مہنگی ہونے کی وجہ سے صارفین سبزی خریدنے کے قابل نہ ہونے کی شکایت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سودھاجھا نامی ایک گاہک نے کہا کہ باؤنسر ہمیں ٹماٹروں کو چھونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ اچھے کو لینے کے لیے ہمیں ان کو چھونا پڑتا ہے، ورنہ ہم ان پر اتنا خرچ کیسے کر سکتے ہیں؟ میں نے تین ٹماٹر 35 روپے میں خریدے۔ ایک گاہک وجے کمار یادو نے کہا کہ میں نے 250 گرام ٹماٹر 35 روپے میں خریدے ہیں، جب خاندان میں 10 لوگ ہوں گے تو ہم ان ٹماٹروں کا کیا کریں گے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details