وانسی میں خواتین کے تحفظ کے لیے پولیس انتظامیہ مستعد ہوگیا ہے اور گرلز کالج کی طالبات کو کسی بھی قسم کے ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لیے تربیت دی گئی نیز قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس ہلپ لائن نمبر و دیگر ٹول فری نمبر بھی فراہم کئے گئے۔
خواتین کے تحفظ کے لیے پولیس مستعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نیشنل گرلز کالج کے مینیجر مقبول نے بتایا کہ تعطیل کے اوقات میں کچھ نوجوان نیشنل گرلز کالج کے اطراف میں گھومتے ہیں جس سے لڑکیوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اینٹی رومیو اسکواڈ کے سب انسپکٹر کپور چند شرما نے کہا کہ 'مشن شکتی مہم کے تحت پولیس مختلف مقامات پر خصوصی نظر رکھ رہی ہے۔ پولیس سادہ وردی میں بھی اس کا جائزہ لیتی ہے خصوصاً بازار، پارک، گرلز کالج، چوراہوں و دیگر جگہوں پر نظر رہتی ہے۔
خواتین کے تحفظ کے لیے پولیس مستعد ان مقامات پر سادہ وردی میں پولیس نے کئی لوگوں کو چھیڑ خانی کے الزام میں جیل بھی بھیجا گیا ہے۔ پولیس خواتین کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی نرمی نہیں ہے