رواں برس 16 فروری کو وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی کا دورہ کر کے مختلف پروجیکٹز کا افتتاح کیا تھا جس میں کینٹ ریلوے اسٹیشن سے مہاکال ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔
کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے کا پل، ویڈیو اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے تعمیر اوور بریج کا بھی افتتاح کیا تھا لیکن پانچ ماہ گزرنے کے بعد ابھی تک تعمیر مکمل نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے پل کے نیچے سے گزرنے والے افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کے افتتاح کے بعد اگرچہ آمدورفت کا سلسلہ جاری ہو گیا تھا لیکن پل پر پائپ کی وائرنگ نہ ہونے کی وجہ سے اس کے نیچے سے گزرنے والے مسافروں کو بھیگتے ہوئے جانا پڑ رہا ہے۔
کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے کا پل مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دس برسوں سے اس پل کی تعمیر ہو رہی ہے اور رواں برس جب وزیراعظم نریندر مودی نے اس کا افتتاح کیا اور آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا لیکن پل کے پائپ کی وائرنگ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پل کینٹ ریلوے اسٹیشن کے سامنے کا وہی پل جو تعمیری کام کے وقت منہدم ہوا گیا تھا جس کے سبب متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔