اردو

urdu

بنارس: سادگی سے عید منائی گئی

عیدالفطر فرزندان توحید کے لئے فرحت و انبساط کا دن ہوا کرتا ہے لیکن رواں برس کورونا وائرس کے قہر کی وجہ سے پورے بھارت میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے جس کی وجہ سے پانچ لوگوں نے ہی مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید الفطر ادا کی۔ بیشتر افراد نے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کی اور کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے دعا کی۔

By

Published : May 25, 2020, 12:38 PM IST

Published : May 25, 2020, 12:38 PM IST

ETV Bharat / state

بنارس: سادگی سے عید منائی گئی

سادگی کے ساتھ عید منائی گئی
سادگی کے ساتھ عید منائی گئی



ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بنارس کے مدنپورہ کے رضا مسجد کے امام نے کہا کہ رواں برس حکومت نے جو احکامات جاری کیے تھے کہ مساجد میں پانچ لوگ ہی عید الفطر کی نماز ادا کرسکتے ہیں ۔ اسی ہدایت کے پیش نظر بنارس کی مساجد وعید گاہوں میں پانچ لوگوں نے نماز ادا کی۔ بقیہ افراد نے اپنے گھروں میں نمازعیدالفطر ادا کی ہے اور سادگی کے ساتھ عید منا رہے ہیں.

سادگی سے عید منائی گئی



انہوں نے کہا کہ پہلے تو عید الفطر کے موقع پر مساجد میں جگہ نہیں ملتی تھی ۔لیکن آج کرونا وائرس کے سبب مساجد ویران ہے ۔ یہ پوری امت مسلمہ کے لیے افسوس کا مقام ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ کہ بازار کھلے ہیں ۔اس کے باوجود بھی بنارس کے لوگوں نے خریداری نہیں کی ہے ۔ بلکہ سادگی سے عید منا رہے ہیں، گھروں سے باہر نہیں نکلے ہیں یہ سب اس وجہ سے ہے تا کہ کرونا وائرس کی وبا ختم ہوجائے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details