اردو

urdu

ETV Bharat / state

سبزی کی قیمتوں میں اضافہ - لیموں

'سبزیوں کی قیمتیں روزآنہ گھٹتی بڑھتی رہتی ہیں اور اس کا تعین شہر کے سبزی منڈی سے کیا جاتا ہے'

فائل فوٹو

By

Published : Jun 6, 2019, 11:04 PM IST


ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں سبزی کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ ویڈیو


میرٹھ کی سبزی منڈی کے مطابق کٹہل 30 روپے کلو، لہسن 140 روپے کلو، ادرک 180 روپیہ فی کلو، لیموں 140 روپیہ فی کلو گرام فروخت ہورہا ہے۔


ایسے میں ایک عام انسان کو ان قیمتوں میں سبزی خرید کر کھانا بہت مشکل ہو رہا ہے.

سبزی فروشوں کے مطابق سبزیوں کی قیمت روزانہ گھٹتی بڑھتی رہتی ہیں اور اس کا تعین شہر کے سبزی منڈی سے کیا جاتا ہے.

ان کے مطابق اگر سبزی منڈی میں 120 روپے کلو گرام پر کوئی سبزی ملتی ہے تو بازار میں اسے 140 اور 150 روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔

ایسے صورتحال میں مہنگائی کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی جارہی ہے لیکن موسم گرما میں سب زیادہ استعمال کیا جانے والا لیمو انتہائی مہنگا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details